جاپانی ماہرین نے جدید ڈیزائن کی حامل پلاسٹک کار تیار کر لی

November 01, 2018

جاپانی ماہرین نے جدید ڈیزائن کی حامل پلاسٹک کار تیار کرڈالی،وزن عام گاڑی سے 40فیصد کم ہے۔

دنیا بھر میں جدید ٹیکنالوجی کی حامل الیکٹرک اور کونسیپٹ کار تیار کی جارہی ہیں تاہم جاپان کے ماہرین نے ایک انوکھی گاڑی تیار کرڈالی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


جاپان کے قصبے Shuzenji میں واقع سائیکل اسپورٹس سینٹر کے ماہرین نے جدید ڈیزائن کی حامل پلاسٹک کار تیار کر ڈالی ہے۔اس انوکھی گاڑی کے 85فیصد پارٹس پولیمر اور پلاسٹک کے بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اسکا وزن عام گاڑیوں سے 40فیصد کم ہے۔

گذشتہ روز اس گاڑی کو چلانے کا تجربہ بھی کیا گیا جو کامیاب رہا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پلاسٹک کار عام گاڑیوں کے مقابلے میں ایندھن بھی کم استعمال کرتی ہے۔