ثانیہ مرزا کی بیٹے کے ہمراہ تصاویر وائرل

November 03, 2018

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان مرزا ملک کی تصاویر منظرعام پر آگئیں۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی حیدرآباد دکن کے مقامی اسپتال سے ڈسچارج ہونے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ اپنے بیٹے اذہان کو گود میں لیے ہوئے اسپتال سے باہر آ رہی ہیں۔

اسپتال کی جاری کردہ تصاویر میں ثانیہ مرزا کے ہمراہ اسپتال کا عملہ بھی موجود ہے ۔

واضح رہے کہ بیٹے کی ولادت سے قبل شعیب ملک قومی ٹیم سے مختصر رخصت لے کر ہنگامی بنیادوں پر یو اے ای سے بھارت کے شہر حیدرآباد دکن پہنچے تھے۔

30 اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش کے بعد شعیب ملک فوری طور پر واپس یو اے ای واپس آگئے جہاں انہوں نےنیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی۔