96 سالہ بڑی بی نے 98 فیصد نمبر لے کر ٹاپ کر لیا

November 03, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں 96 برس کی کارتیانی نامی ضعیفہ نے خواندگی کے پروگرام کے تحت ہونے والے امتحان میں 98 فیصد نمبر حاصل کر کے ٹاپ کر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس امتحان میں 43 ہزار امیدوار شریک ہوئے تھے جن کی پڑھنے، لکھنے اور ریاضی کی صلاحیت کو پرکھا گیا۔

حیران کن بات یہ ہے کہ اس امتحان میں کارتیانی کے داماد نے بھی شرکت کی تھی لیکن ان کے اپنی ساس سے 10 نمبر کم آئے۔

کارتیانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میری پڑھائی اب رکنے نہیں والی۔ جلد میں چوتھی جماعت کی پڑھائی پوری کروں گی۔ پھر آٹھویں اور دسویں جماعت، جب میں 100 سال کی ہو جاؤں گی تو میں دسویں جماعت کی پڑھائی پوری کر لوں گی۔ مجھے اور خوشی ہوگی۔ میں چاہتی ہوں کہ اس کے بعد میری سرکاری نوکری لگ جائے۔‘

کارتیانی نے مزید بتایا کہ پڑھائی جاری رکھنے کے علاوہ ان کا اگلا ہدف کمپیوٹر سیکھنے کا بھی ہے ۔

وزیراعلیٰ پنرائی وجین کی جانب سے انہیں سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا۔