336 کمروں اور زیر آب ریسٹورنٹ کا حامل منفرد ہوٹل

November 03, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

چین فنِ تعمیر کا ایک اور شاہکار اور اپنی نوعیت کا انوکھا پراجیکٹ مکمل کرنے جارہا ہے۔

چین کے شہر شنگھائی میں 18منزلہ ہوٹل تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس کی 16منزلیں زیر زمین جبکہ 2منزلیں زیر آب ہیں۔

یہ ہوٹل دراصل ایک کان کی جگہ تعمیر کیا گیا ہے جو کہ فن تعمیر کا ایک منفرد شاہکار ہے۔

عمارت کی نچلی دو منزلوں پر زیر آب ریسٹورنٹ تعمیر کیا گیاہے جبکہ یہ ہوٹل 336کمروں پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ یہ انوکھا ہوٹل اگلے ماہ کھول دیا جائے گا۔

’ڈیپ پٹ‘ نامی اس ہوٹل کو خوبصورت تیمانیا پہاڑوں کے بیچوں بیچ تعمیر کیاگیاہے ۔

یاد رہے کہ ویسے تو یہ پراجیکٹ 2006ء میں شروع کیا گیا تھا تاہم اس کی سائنسی فزیبیلٹی تحقیق،ارضیاتی پیچیدگیوں اور بنیادوں سے جڑے تعمیری مسائل اور مشکلات کو حل کرنے میں 7 سال لگ گئے جس کے بعد 2013ء میں اس عمارت کی تعمیر کا آغاز ہوا اور اب یہ میگا اسٹرکچر تعمیر کے آخری مراحل میں ہے۔