مصر میں فورسز کی کارروائی، 19شدت پسند ہلاک

November 04, 2018

مصر میں سیکیورٹی فورسز کی شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں 19 شدت پسند مارے گئے۔

مصری وزارت داخلہ کی طرف سے جاری شدہ بیان کے مطابق صوبے المنیا کے مغربی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا شدت پسندوں سے مقابلہ ہوا، مارے جانے والے شدت پسندوں کا تعلق جمعہ کو بس حملے میں ملوث دہشت گرد سیل سے بتایا جارہا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ جمعہ کو صوبے منیا میں دہشتگردوں نے عیسائی شہریوں کو لے جانے والی بس پر حملہ کیا تھا جس میں سات افراد ہلاک ہوئے تھے، داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔