گلوبلائزیشن نے جنگل کے قانون کا خاتمہ کردیا ہے، چینی صدر

November 05, 2018

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین دیگرممالک کےساتھ تجارتی فرق ختم کرناچاہتاہے،گلوبلائزیشن نے جنگل کے قانون کا خاتمہ کردیا ہے۔

چین کے شہر شنگھائی میں انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے ممالک کو مشترکہ چیلنجز اور خطرات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت نے دنیا میں انقلاب برپا کررکھا ہے۔

انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بھی نمائش سے خطاب کریں گے۔