امریکا کو پابندیاں لگانے کی عادت ہے، ایران

November 05, 2018

ایران کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ کو پابندیاں لگانے کی عادت ہے، ایران کے خلاف امریکی اقتصادی دباؤ لاحاصل ہے، امریکا کو اقتصادی جنگ میں ہرا دیں گے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ بہرام قاسمی کا کہنا ہے کہ وہری ڈیل کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپین یونین کے ساتھ تجارت جاری رکھنے کے میکینزم میں وقت لگے گا،امریکی انتظامیہ پابندیاں عائدکرنےکی عادی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران پر امریکی اقتصادی دباؤ ایران کے خلاف نفسیاتی جنگ کا حصہ ہے۔