کراچی میں ٹاورسے صدرتک بدترین ٹریفک جام

November 05, 2018

کراچی میں ٹاور سے صدر تک بدترین ٹریفک جام ہے،کام سے گھر لوٹنے والے سڑکوں پر پھنس کر رہ گئے۔

صدر، آئی آئی چندریگر روڈ،ایم اے جناح روڈ،فوارہ چوک اور منسلک سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

آئی جی سندھ نے کراچی میں ٹریفک جام کلیئر کرانے کی ہدایات کردی،جس میں کہا گیا ہے کہ سیکشن افسران ٹریفک دباؤ میں آنے والی سڑکیں کلیئر کرائیں۔

آئی جی سندھ نے زونل ڈی آئی جیز سے کہا کہ ٹریفک جام کی صورتحال سے نمٹنے کےلئے ٹریفک پولیس سے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق اولڈ سٹی ایریا،ایم اے جناح روڈ،آئی آئی چندریگر روڈ پر ٹریفک کا دبائو ہے۔

پولیس کے مطابق تین مصروف علاقوں کی ٹریفک کا دبائو شاہین کمپلیکس،فوراہ چوک اور میٹروپول پر ہے۔

ٹریفک پولیس کنٹرول کے مطابق صدر میں انسداد تجاوزات آپریشن کے باعث ٹریفک جام ہے جبکہ ایم اے جناح روڈ گزشتہ ہفتے سے ٹریفک کےلئے بند ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق مرمتی کام کے باعث ناتھا خان پل پر ایک ٹریک ٹریفک کے لئے بند ہے جبکہ ائرپورٹ جانے والے 2 ٹریک پر ٹریفک کی روانی جاری ہے۔