یوم شہدا جموں، پاک فوج کا شہدا کو خراج عقیدت

November 06, 2018

پاک فوج نےیوم شہدا کشمیر پر شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ کشمیری شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بھارتی فوج جبرسے شہدا کی سیاسی جدوجہد نہیں دبا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ شہدائے کشمیر کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔


دنیا بھر میں کشمیری آج یوم شہداجموں منارہے ہیں،کنٹرول لائن کے دونوں جانب او اس دن کے منانے کا مقصد حق خود ارادیت کے لیے شہدا کی قربانیوں کو یاد کرنا ہے۔

6 نومبر 1947 میں مہاراجا ہری سنگھ کے حامیوں، بھارتی فوج اور ہندو انتہاپسندوں نے ہجرت کرنے والے ہزاروں افراد پر مظالم کیے اور اُنہیں شہید کردیا تھا۔