امریکی ماہرِ فن کا حیرت انگیز ڈسٹ آرٹ

November 06, 2018

جی ہاں اب گاڑیوں پر جمی دھول مٹی کو صاف نہیں کیجئے ، بلکہ بنا ڈالیں اس سے کوئی خوبصورت تصویر!!!

Your browser doesnt support HTML5 video.


یوں تو ہم گاڑیوں پر جمی دھول مٹی دیکھ کر اسے فوراً ہی صاف کر دیتے ہیں تاہم ایک امریکی آرٹسٹ نے تواس سے فن پارے تخلیق کر کے کمال ہی کر دیا ہے ۔ یہ ما ہر آرٹسٹ پہلے گاڑیوں کو خوب گرداور مٹی میں دوڑاکر گندا کرتا ہے پھر اپنا برش اٹھا کرگاڑی کے شیشے پر موجود مٹی پر خوبصورت آرٹ کے فن پارے تخلیق کرتا ہے۔

ان مسحور کن فن پاروں کو دیکھ کر یہ یقین ضرور ہو جاتا ہے کہ آرٹ تخلیق کرنے کیلئے صرف کینوس ہی نہیں بلکہ گاڑی کے شیشوں پر بھی فن پارے بنائے جا سکتے ہیں۔