پریانکا کی شادی میں کون کون نہیں ہو گا؟

November 07, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی شادی میں کچھ ہی روز باقی رہ گئے ہیں۔ ان کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جارہی ہیں اور اسی حوالے سے نئی نئی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں اور اب یہ سننے میں آیا ہے کہ پریانکا نے اپنی شادی میں بالی ووڈ ستاروں کو نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی میں شرکت کے لیے کسی بھی بالی ووڈ شخصیت کو دعوت نامہ نہیں دیا جائے گاجبکہ شادی کی تقریب میں صرف قریبی دوست احباب اور رشتےدار شرکت کریں گے۔


اس سے قبل یہ کہاجارہا تھا کہ دونوں فنکاروں کی جانب سے شادی میں تقریباً 1500 کے قریب مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا جن میں بالی ووڈ سے دبنگ اداکار سلمان خان، عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، کترینہ کیف اور فرحان اختر سمیت کئی اداکاروں نے نام شامل تھے لیکن اب انہیں نہ بلانے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا اور نک نے فیصلہ کیا ہے کہ شادی کے بعدبھارتی شہر جودھ پور میں ایک گرینڈ استقبالیےکا اہتمام کیا جائے گا جس کا دعوت نامہ بالی ووڈ شخصیات کوبھی دیا جائے گا۔


دیسی گرل پریانکا چوپڑا کی شادی سے قبل (پری ویڈنگ) تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، چند روز قبل وہ نیویارک میں اپنی برائیڈل شاور کی تقریب کرتی نظر آئیں تھیں جبکہ دو روز قبل انہوں نے ایک اور پارٹی نیدرلینڈزمیں کی تھی جس میں ان کی کزن اور اداکارہ پرینیتی چوپڑا، ایشا امبانی اور دنیا بھر میں مقبول سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کی ہیروئن صوفی ٹرنر وغیرہ نے شرکت کی تھی۔

واضح رہےاداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کی تقریب رواں سال 2 دسمبر کو امید بھون ہوٹل میں جبکہ سنگیت کی رسم مہران فورٹ میں 30 نومبرا ور یکم دسمبر کو منعقد کی جائے گی۔