کیا قرض ادا کیے بغیر بار بار عمرے کرنا جائز ہے ؟

November 09, 2018

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ کیا کسی مقروض کا قرضہ ادا کرنے کی بجائے ہر سال عمرہ کرنے چلا جانا، یہ عمل جائز ہے؟

جواب: قرض کی ادائیگی کی استطاعت ہونے کے باوجود اس میں ٹال مٹول کرنا سخت گناہ ہے۔حدیث مبارکہ میں اسے ظلم سے تعبیر کیا گیا ہے اور فقہاء نے اسے مکروہ لکھا ہے۔ قرض دینے والا چاہے تو ایسے شخص کو عمرہ کی ادائیگی پر جانے سے روک سکتا ہے۔(الفتاویٰ الہنديۃ (1/ 221)