امریکا اور شمالی کوریا کی اعلیٰ سطح کی ملاقات منسوخ

November 09, 2018

امریکی وزیر خارجہ سے شمالی کوریا کے اعلیٰ عہدے دار کی ملاقات منسوخ ہوگئی۔ ملاقات نیو یارک میں ہونی تھی۔

اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی کا کہنا ہے کہ متوقع بات چیت شمالی کوریا نے موخر کی کیونکہ وہ تیار نہیں تھے۔

نکی ہیلی نے مزید کہا کہ امید ہے مذاکرات ری شیڈول ہوں گے ۔