1منٹ میں 55بار گول گھوم کر گنیز ریکارڈ قائم کردیا

November 09, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

ایڈونچر کے شوقین افرادکرتب بازی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو اپنے شوق کچھ اس انداز میں پورے کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بنا رہ نہیں پاتے ۔

پولینڈ کی اس جانباز حسینہ کو ہی دیکھ لیں جس نے ہوا سے بھری ٹنل میں اسکائی ڈائیونگ کے دوران کرتب بازی کا مظاہرہ کر کے گنیز ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی Danielle Galesنامی خاتون اسکائیڈائیور نے ونڈ ٹنل میں اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے اسکائی ڈائیونگ کے ساتھ ساتھ1منٹ میں55بار گول گھوم کر نہ صرف دیکھنے والوں کو دنگ کردیا بلکہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔