فیض آباد دھرنا ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر

November 09, 2018

سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آباد میں فیض آباد چوک پر ہونے والے تحریک لبیک پاکستان کے دھرنے پر سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کی سماعت مقررکر دی۔

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا دو رکنی بنچ 16 نومبر کو کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی دو رکنی بنچ کا حصہ ہیں۔

عدالت نے اس ضمن میں اٹارنی جنرل، سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری دفاع، آئی جی اسلام آباد اور پیمرا کونوٹس جاری کر دیئے۔

سپریم کورٹ نےالیکشن کمیشن سے تحریک لبیک پاکستان کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔