بھکر میں فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق

November 10, 2018

پنجاب کے شہر بھکر میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 بھائی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کے مطابق بھکر میں کلورکوٹ کے نواحی علاقے واٹھوئے والا میں دہرے قتل کی واردات میں دو بھائیوں مظفر اقبال اور جاوید اقبال کو فائرنگ کر کے گھر کے اندر قتل کر دیا گیا۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق واردات علی الصبح پیش آئی، تاہم ملزمان کی تعداد اور قتل کی وجوہات کے بارے میں علم نہیں ہوسکا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔