اومنی گروپ کی 8 شوگر ملز کے چیف ایگزیکٹوز اور ڈائریکٹرز کے وارنٹ گرفتاری جاری

November 11, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بینکنگ کورٹ نے اومنی گروپ کی جانب سے اربوں روپے کی چینی غائب کرنے پر اومنی گروپ کی 8 شوگر ملز کے چیف ایگزیکٹوز اور ڈائریکٹرز کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ اومنی گروپ کی جانب سے اربوں روپے کی چینی غائب کرنے کے معاملے میں اومنی گروپ کے خلاف کارروائی میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ بینکنگ کورٹ میں سندھ بینک نے اومنی گروپ کی 8 شوگر ملز کے چیف ایگزیکٹو اور ڈائریکٹر کیخلاف کرمنل درخواستیں دائر کر دیں۔ عدالت نے اومنی گروپ / شوگر ملز چیف ایگزیکٹوز اور ڈائریکٹرز کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کھوسکی، نیو دادو، انصاری شوگر، باوانی، نوڈیرو،چیمبر شوگر اور لار اور ٹنڈو اللہ یار شوگر ملز کے چیف ایگزیکٹوز اور ڈائریکٹرز کے جاری کیے گئے ہیں۔