لاہور قلندرز کے کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے

November 11, 2018

آسٹریلیا میں کوئن سیریز کھیلنے کے بعد لاہور قلندرز کے کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے۔

سڈنیمیں ہونے والی 5 فریقی کوئین سیریز میں لاہور قلندرز نے تیسری پوزیشن حاصل کی، کھلاڑی غیرملکی ایئرلائن کی پرواز سے براستہ ابوظبی لاہور پہنچے۔

ذرائع کے مطابق فرزان راجا اور احسن مرزا تسمانیہ میں معاہدوں کے بعد آسٹریلیا میں ہی رک گئے جبکہ حارث رؤف اور سلمان ارشاد بھی آسٹریلیا میں کلب میچز کے لئے آسٹریلیا میں ہی قیام کریں گے۔