پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کی نذر، سیریز برابر

November 11, 2018

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا میچ بارش کے بعد بغیر نتیجہ ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی اور نیوزی لینڈ کو جیت کےلئے 280 رنز کا ہدف دیا۔

جس کے تعاقب میں کیوی ٹیم نے 6 اعشاریہ 5 اوورز میں 1 وکٹ پر 35 رنز بنائے،اس دوران بارش شروع ہوگئی۔

دوسری اننگز کے دوران مسلسل تیز بارش ہونے کے باعث میچ دونوں کپتانوں کے مشورے کے بعد ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

اس طرح پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر رہی۔

پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز جبکہ دوسرے مقابلے گرین شرٹس نے کیویز کو 6 وکٹ سے ہرادیا تھا۔

آج کی اننگز کی خاص بات بابر اعظم کے 92 رنز اور کیوی بالرز فرگوسن کی 5 وکٹیں رہیں۔

فرگوسن کو میچ میں عمدہ بولنگ پر مین آف دی میچ اور شاہین آفریدی کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔