کسٹم کے رویے سے نالاں ایل او سی تاجروں کے صدر و وزیر اعظم پاکستان کو خطوط

November 12, 2018

چناری(نمائندہ جنگ) سرینگر مظفرآباد اور راولاکوٹ پونچھ تجارت کے ذریعے آنے والے مالوں سے لدے ٹرکوں کے پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی کسٹم پاکستان کی جانب سے پکڑ دھکڑ سے تنگ ایل او سی ٹریڈرز نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کو خطوط لکھ دیے اور مطالبہ کیا کہ کنٹرول لائن تاجروں کا معاشی قتل بند کرایا جائے۔یہ خطوط ایل او سی ٹریڈ یونین چکوٹھی کے رہنماؤں محمود احمد ڈار ، محمد اشرف ڈار اور اعجاز میر نے الگ الگ ارسال کیے ۔