چین: برف باری کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر

November 12, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے شہروں میں برفباری کے ساتھ سرد موسم کا آغاز ہوگیا ہے اور لوگ سرد موسم کے اس آغاز کوجہاں بیحد انجوائے کر رہے ہیں وہیں کچھ مشکل کا شکار بھی ہیں۔

چین میں بھی سرد موسم کی پہلی برف باری اچانک ہوئی اور ہر طرف سفید چادر بکھری نظر آئی۔

یوں اچانک ہر سو پھیلی برف اور سفید روئی کے گالوں سے ڈھکے پہاڑوں کو دیکھ کر لوگوں جہاں حیران ہوئے وہیں برف باری کےباعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی جبکہ کئی سڑکوں سے انتظامیہ برف ہٹانے میں بھی مصروف ہے۔