بجلی تعطل ،این ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب

November 12, 2018

وزارت پاور ڈویژن نے این ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک حکام سے کراچی میں بجلی تعطل پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ایم ڈی این ٹی ڈی سی کو 24 گھنٹے میں تفصیلی رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ پابند کیا گیا ہے کہ اس رپورٹ میں واضح کیا جائے کہ دھند کی وجہ سے فالٹ آیا یا کوئی اور وجہ بھی تھی۔

ذرائع پاور ڈویژن نے این ٹی ڈی سی کے ساتھ کے الیکٹر ک سے بھی سسٹم کے حوالے سے وضاحت مانگی ہے ، اس عمل کا مقصد ذمہ داران کا تعین کرنا اور آئندہ سردیوں میں سدباب کرنا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تکنیکی جائزہ لیکر دونوں اداروں کی طرف سے ملنے والی رپورٹ وفاقی وزیر کو بھجوا دی جائےگی ۔