چین: ای کامرس کمپنی علی بابا نے کمائی کا سب سے بڑا ریکارڈبنا ڈالا

November 12, 2018

چین کی سب سے بڑی ای کامرس کمپنی علی بابا نے کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ پیسے کمانے کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا ہے اورسنگل ڈے کے موقع پر ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے محض 16 گھنٹوں کے دوران 25 ارب ڈالر (33 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کی کمائی کی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

علی بابا نے گزشتہ برس بھی سنگل ڈے کے موقع پر 24 گھنٹوں کے اندر 25 ارب ڈالرکمائے تھے، لیکن اس بار کمپنی نے یہ سنگ میل 16 گھنٹوں میں عبور کرلیا۔خیال رہے کہ 11 نومبر کو منایاجانیوالاسنگلز ڈے چین کے نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہوتا ہواتہوار ہے جس میں کنوارے افراد جشن مناتے ہیں جسے دنیا میں سب سے بڑی آن لائن شاپنگ فیسٹیول کا اعزاز بھی مل چکا ہے۔

اس تہوار کا آغاز 1993 میں نانجنگ یونیورسٹی سے ہوا تھا جس کے بعد نوے کی دہائی میں یہ اس صوبے کی متعدد یونیورسٹیوں میں منائے جانے لگا۔مگر 2009 میں علی بابا نے اس تہوار کو کاروبای موقع سمجھا اور اسے غیر سرکاری تعطیل کی شکل دے کر آن لائن اشیاء4 سستے داموں فروخت کرنا شروع کیا۔

علی بابا نے سنگل ڈے کے موقع پر صارفین کو بزنس کی تفصیلات سے باخبر رکھنے کے لیے آن لائن بلاگ پوسٹ کا اہتمام کیا۔

اسی طرح علی بابا نے 2 گھنٹے کے دورانیے میں 14 ارب ڈالر (پاکستانی 15 کھرب روپے سے زائد) کی کمائی کی۔یہ علی بابا کا اپنے بانی اور چیئرمین جیک ما کے ساتھ آخری شاپنگ فیسٹیول ہوگا کیونکہ وہ اگلے سال عہدہ چھوڑنے کا اعلان پہلے ہی کرچکے ہیں۔

علی بابا کے اس شاپنگ فیسٹیول نے یورپ اور امریکا میں منائے جانے والے بلیک فرائیڈے فیسٹیول کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

واضح رہے کہ سنگل ڈے کی طرز پر امریکا، یورپ و دنیا کے دیگر خطوں میں نومبر کے مہینے میں ہی بلیک فرائیڈے منایا جاتا ہے۔