اسٹکس صرف آئسکریم کھانے کیلئے ہی استعمال نہیں ہوتیں!!

November 12, 2018

ایک چینی شہری نے بائیس ہزار آئس کریم کی اسٹکس کا استعمال کرکے ڈریگن کی شکل کی سائیکل تیار کرڈالی، جس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


واقعی دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو اپنی مہارت کا مظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیتے ہیں اور چین سے تعلق رکھنے والے اس فنکار کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جاسکتا ہے۔چین کے صوبے Liaoningکے رہائشی 41سالہ شخص نے22ہزار آئسکریم اسٹکس کے ذریعے ڈریگن کی شکل کی سائیکل تیا ر کرڈالی ہے۔

اس ماہر فنکار نے اپنی بنائی ہوئی یہ منفرد سائیکل سڑک پر چلائی تو سب ہی دیکھ کر حیران رہ گئے اور اس کی مہارت کی داد دینے لگے جبکہ ویڈیو نے بھی انٹرنیٹ پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔