غزہ میں اسرائیل کا فضائی حملہ،فلسطینی چینل کی عمارت تباہ

November 13, 2018

غزہ میں اسرائیل نے فضائی حملہ کرکے فلسطینی چینل کی عمارت تباہ کردیا ۔ اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں حماس کے ٹھکانوں کو بھی فضائی بمباری کا نشانہ بنایا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


اسرائیل کی بمباری سے 3فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے اسرائیل کو جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

علاوہ ازیںاسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین کی جانب سے اسرائیل پر متعدد راکٹ حملے کئے گئے جن میں کم از کم 10 اسرائیلی شہری زخمی ہو گئے۔ غزہ پٹی سےمارٹراور راکٹ حملوں کی ذمےداری حماس نےقبول کرلی۔