انگلینڈ کرکٹ بورڈ چیف آئی سی سی فنانشل کمیٹی کےسربراہ نامزد

November 13, 2018

ملتان (اسپورٹس ڈیسک)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی اہم ترین پوسٹ پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو مل گئی، انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف کولین گریوز کو آئی سی سی کی فنانشل افیئرز کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے، وہ بورڈز کی بلین ڈالرز کی ڈیلز اور گلوبل ایونٹس کے منافع کی تقسیم جیسے بڑے فیصلے کرنے کی پوزیشن میں ہونگے۔