سیکولر ریا ست بنانے کیلئےبیرونی دباو قبول نہیں کیا جا ئے گا ،علماء

November 13, 2018

لاہور( نمائندہ خصو صی) ناموس رسالتؐ کے قانون کے تحفظ کے لیئے 15نومبر کو تحفظ ناموس رسالتؐ ملین مارچ کی تیاریوں کے سلسلہ میں جامعہ اشرفیہ میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے ملحق دینی مدارس کے سربراہان اور جمعیت علماء اسلام اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا مشترکہ اجلاس جامعہ اشرفیہ کے سر براہ حضرت مولانا فضل الرحیم اشرفی کی صدارت میں ہوا ،اجلاس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اسلامی مملکت ہے اس کو سیکولر ریا ست بنانے کے لیئے بیرونی دباو کسی صورت قبول نہیں کیا جا ئے گا اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ وفاق المدارس سے ملحق تمام مدارس جلوسوں کی صورت میں ملین مارچ میں شریک ہوں گے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تحفظ ناموس رسالت ؐ وخدمات دینیہ علماء کنونشن یکم دسمبر کو جا معہ اشرفیہ اور 16دسمبر کو فیصل چوک میں اس عنوان سے ایک بڑی عظیم الشان کانفرنس منعقد کی جائے گی ۔