دپیکا،رنویر کی شادی کہاں ہوگی؟ 360 ڈگری تصاویر دیکھیئے

November 13, 2018

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ 14 اور 15 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت ترین مقام ’لیک کومو‘ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ جوڑے کی جانب سے گزشتہ ماہ شادی کی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا، بالی ووڈ کی بڑی شادی میں محض رشتہ داروں اور قریبی دوست اخباب کو مدعو کیا گیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دپیکا اور رنویر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ 10 نومبر کو اٹلی پہنچ گئے ہیں۔ اٹلی کے مقام لیک کومو پر شادی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،یہاں تک کہ اسٹیج بھی سجا دیا گیا ہے۔

لیک کومو اٹلی کے مقام Villa del Balbianello کا وہ خاص اور خوبصورت ترین مقام ہے جہاں دنیا بھر کی معروف شخصیات کی شادیوں سمیت دیگر تقریبات کا انعقاد کئی مرتبہ کیا جاچکا ہے۔ یہ مقام ہالی ووڈ شخصیات کے لیے تو خاص تھا ہی لیکن اب بالی ووڈ کی معتدد شخصیات بھی یہاں شادی کی تقریبات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

رواں سال ستمبر میں بھارت کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی منگنی کی رسم لیک کومو میں ہوئی تھی، اس کے علاوہ ہالی ووڈ کے سپر اسٹار جارج کلونی اور امل کلونی بھی یہاں کا دورہ کرچکے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق سال 2015 میں 90 ہزار سیاحوں نے لیک کومو کا دورہ کیا تھا۔

Villa del Balbianello کا شمار دنیا کی 10 خوبصورت ترین مقامات میں ہوتا ہے۔ لیک کومو 360 ڈگری تصاویر اور ویڈیوز ملاحظہ کریں:


ڈریم گرل دپیکا اور پدماوت اداکار رنویر یہاں دو شادیاں کریں گے۔


دیپ ویرکی پہلی شادی 14 نومبر کو ’سائوتھ انڈین‘ رسم و رواج کے تحت ہوگی جبکہ ان کی دوسری شادی ’نارتھ انڈین‘ اسٹائل میں منعقد کی جائے گی۔


کیونکہ دپیکا کا تعلق جنوبی بھارت (سائوتھ انڈیا) سے ہے جبکہ رنویر ’سندھی اور پنجابی‘ ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان دنوں کے اہل خانہ نے فیصلہ کیا کہ دیپ ویر کی شادی دونوں کمیونٹیزکے رسم و رواج کے مطابق ہوگی۔

سائوتھ انڈین رسم و رواج کے تحت 14 نومبر کو ہونے والی شادی میں سنگیت وغیرہ شامل ہے جبکہ 15 نومبر کو نارتھ انڈین انداز سے ان کی شادی ہوگی اور دونوں شادیاں اٹلی میں ہی ہوں گی۔

تاہم ولیمہ کی تقریب اٹلی اور بھارت دونوں ملکوں میں ہوگی۔