• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی کا اسٹیج تقریباً سج ہی گیا ہےاور یہ جوڑا اپنے رشتے کو اگلے لیول پر لے جانے کے لیے تیار ہے۔ بالی ووڈ کے باجی رائو اور اُن کی مستانی کی شادی اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں 14 اور 15 دسمبر کو ہوگی۔

بھارتی اخبار ’انڈیا ٹوڈے‘ کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کی بڑی شادی میں صرف جوڑے کےاہل خانہ، قریبی رشتہ دار اور دوست احباب کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ بھارتی فلم انڈسٹری سے صرف بالی ووڈ کنگ اور دپیکا کی پہلی فلم کے ہیرو شاہ رخ خان ، ہدایت کار ہ فرخ خان، سنجے لیلا بھنسالی اور رنویر سنگھ کے نہایت قریبی دوست ارجن کپور کو شادی میں شرکت کا دعوت نامہ دیا گیا ہے۔

اٹلی میں شادی کی شاندار تقریب کے بعد بالی ووڈ شخصیات کے لیے ممبئی میں دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا جائے گا جس میں دپیکا اور رنویر کے قریبی دوست شرکت کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق28 نومبر کو ولیمے کی تقریب کا اعلان ہوگیا ہے اور اس کی تیارتیوں کا آغازبھی کردیا گیا ہےتاہم تقریب کا دعوت نامہ بھی بالی ووڈ شخصیات کو بھجوادیا گیا ہے۔

انڈیا ٹوڈےکی رپورٹ کے مطابق دپیکا اور رنویر کے قریبی ذرائع کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ دیپ ویر نے ولیمے میں شرکت کے لیے آنے والے بالی ووڈ مہمانوں سے درخواست کی ہے کہ اُن کے لیے کسی قسم کے تحائف نہیں لائے جائیں کیونکہ انہیں تحفے و تحائف کی ضرورت نہیں لیکن اگر پھر بھی کوئی کچھ دینا چاہتا ہے تو دیپکا کی این جی او کے لیے عطیہ کردیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا اور رنویر ایک نہیں بلکہ کئی مرتبہ اپنے تمام مہمانوں سے درخواست کر چکے ہیں کہ وہ تحفے کے بغیر شادی میں شرکت کریں لیکن پھر بھی اگر کوئی کچھ دینے کی خواہش رکھتا ہے تو وہ تحفے کے بدلے دپیکا کی ( The Live Love Laugh Foundation) نامی فائونڈیشن کے لیے عطیہ کردے۔

قریبی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دپیکا اور رنویر دونوں ہی انسانوں کی خدمت خلق کا کام محنت اور دلی جذبے کے ساتھ کررہے ہیں لیکن ساتھ ہی وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ ان کے مہمان بھی اس نیک کام میں اُن کے ساتھ شامل ہوں۔

تازہ ترین