پشاور،سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

November 14, 2018

پشاور ،سوات ، مینگورہ اور گرد و نواح میںزلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 اورگہرائی 90 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا۔