غزہ کی صورتحال، سلامتی کونسل کا بند کمرا اجلاس آج ہوگا

November 14, 2018

غزہ میں اسرائیلی حملوں کے بعد کشیدہ صورتحال پر غور کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج بند کمرے میں ہوگا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اجلاس کویت اور بولیویا کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے جس میں غزہ کی صورتحال پر اراکین سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ غزہ میں 48 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 14 فلسطینی شہید اور 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔