پاکستان سے مذاکرات بحال کرنے کیلئے مشاورت کا آغاز،بھارتی ہائی کمشنر نئی دہلی طلب

November 14, 2018

لاہور(خالد محمود خالد) بھارتی حکومت نے پاکستان میں تعینات اپنے ہائی کمشنر اجے بساریہ کو فوری طور پر نئی دہلی طلب کر لیاہے جس کے بعد وہ منگل کے روز واہگہ بارڈر کے راستے نئی دہلی چلے گئے ہیں۔ بھارتی ہائی کمشنر اس ماہ نومبر میں دوسری مرتبہ نئی دہلی گئے ہیں۔ بھارتی دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی کرنے کے لئے بھارتی حکومت نئے سرے سے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔