کردار کشی کے سوا حکومت کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، بلاول

November 14, 2018

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کردار کشی کے سوا حکومت کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، وزیراعظم خود تو کیا وزراء بھی ایوان میں جواب دینے کے لیے تیارنہیں۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اسمبلی کے فلور پر سوالوں کے جواب دینے کا دعویٰ کیا تھا، وزیر اعظم عمران خان ایوان کا رخ ہی نہیں کر رہے، وزیراعظم خود تو کیا وزراء بھی ایوان میں جواب دینے کے لیے تیارنہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے معیشت کے بہت دعوے کیے مگر اب تک نتیجہ صفرہے، حکومت نے ڈلیور نہ کیا تو عوام کی مایوسی کے ساتھ، حکومت کو لانے والے بھی اُکتا جائیں گے۔