تحصیل نانا صاحب کا ریزات و برشور میں ایل پی جی پلانٹ فوری لگائے جائیں، رحیم کاکڑ

November 15, 2018

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق میئر ناظم کوئٹہ رحیم کاکڑ،سرور بازئی، سلیم قریشی، نسیم الرحمن، میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ، عمر فاروق کاکڑ ایڈووکیٹ، چچا بشیر، لیاقت درانی، غفار بادینی، منظور سرپرہ، شریف کرد، ظہور کرد، جاوید احمد، کلیم اللہ، طارق محمود، برات خان، محمد اکبر، محمد یوسف، محمد نسیم بہلول خان نے اپنے مشترکہ بیان میںوزیر اعلیٰ جام کمال خان، جی ایم گیس کمپنی وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نانا صاحب کاریزات و تحصیل برشور میں فری ایل پی جی پلانٹ لگائے جائیں کیونکہ صوبے سے نکلنے والی گیس سے صوبے کے عوام کو محروم کیاگیا ہے صوبے کے تمام جنگلات تباہ ہو چکے ہیں بے روزگاری عام ہے لکڑی اور کوئلہ سخت سردیوں میں غریب عوام کی دسترس سے باہر ہوچکا ہے بیان میں وزیر اعلیٰ جام کمال خان، سوئی گیس حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری ایل پی جی پلانٹ تحصیل نانا صاحب کاریزات اور برشور میں فوری طور پرلگائے جائیں ۔