پوسٹل سروس تیزتر کرنے کیلئے ون ڈے ڈیلیوری سسٹم متعارف کروانے کافیصلہ

November 15, 2018

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر )حکومت نے پاکستان پوسٹل سروس کو جدید اور تیزتر کرنے کافیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے ملک میں ون ڈے ڈیلیوری سسٹم متعارف کروانے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں جس سے شہری اپنا قیمتی سامان اور اہم دستاویزات صرف ایک دن میں وصول کر سکیں گے۔ جبکہ الیکٹرانک منی آرڈر کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔جس کے ذریعے 50 ہزار روپے تک کی رقم صارف کو گھر کے دروازے پر ملے گی۔ پہلے مرحلہ میں ون ڈے ڈیلیوری سسٹم 25 اور منی آرڈر کی سہولت 80 شہروں میں ہو گی۔