پھندو سب ڈویژن میں سٹاف کی کمی پوری کی جائے، محمد عمران

November 15, 2018

پشاور(سٹی رپورٹر) شاہین مسلم ٹاؤن سے منتخب ٹاؤن کونسل ون پشاور کے ممبر محمد عمران خان نے پھندو ون سب ڈویژن میں سٹاف کی کمی پوری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15ہزار سے زائد صارفین ہیں جبکہ سٹاف کی کمی کے باعث ڈویژن کے مکینوں کے مسائل احسن طریقے سے حل نہیں ہو رہے جبکہ ایک فرد سٹاف کی کمی کے باعث 3 افراد کی ڈیوٹی انجام دے رہا ہے ۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پھندو ون سب ڈویژن میں اس وقت سٹاف کی تعداد 22 ہے جبکہ منظوری 71 کی دی گئی ہے جس کے باعث ڈیوٹی کرنے والے عملے پر اضافی بوجھ ہے۔