ایم کیو ایم لندن کا وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ

November 15, 2018

لندن ( جنگ نیوز)ایم کیو ایم لندن کے زیراہتمام پاکستان کوارٹرز سے ہزاروں مہاجروں کو غیرقانی طور پربیدخل کرنے کی حکومتی کوششوں، ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن اورمہاجروں کے سیاسی، معاشی ،اقتصادی قتل اورایم کیوایم کے بانی کی تقاریروبیانات پر پابندی کے خلاف وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم، پورٹریٹ، بینرزاور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر ریاستی مظالم کے خلاف مذمتی کلمات درج تھے ۔