جڑواں شہروں سے تین لڑکیوں سمیت چھ افراداغواء

November 15, 2018

راولپنڈی ، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) مختلف علاقوں سے تین لڑکیوں اورایک نوعمرلڑکے سمیت چھ افرادکواغواکرلیاگیا۔ تھانہ رتہ امرال کو تاج منیر نے بتایا کہ سلطان زیب ہمارے رکشہ نمبر آرآئی یو3175 پر مزدوری کیلئے رات کو نکلا ، جس کو کسی نے اغواء کرلیا۔تھانہ بنی کو ریحانہ رفیق بھٹی نے بتایا کہ سائلہ کی بیٹی (ر) عمر 19سال کو قیصر وغیرہ نے اغوا کر لیا ۔تھانہ صادق آبادکو تصویر شاہ بخاری نے بتایا کہ میرا 14سالہ بیٹا حسنین عباسی گھر سے جمعہ کی نماز کے لیے گیا واپس نہ آیا،جسے کسی نے اغوا ء کر لیا ۔ تھانہ گوجرخان کوناصر محمود نے بتایا کہ سائل کی بیٹی (ص)کو کسی نے اغواء کر لیا ۔ تھانہ گوجرخان کو اسحاق نے بتایاکہ 4جون 2016کو سائل نے اپنے بھائی 20سالہ زاہد اللہ کو کسی نے اغواء کر لیا ۔تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے لیک ویو پارک سے دو شیزہ کو اغوا کرلیا گیا، پولیس نے افتخار محسن کی رپورٹ پر اس کی بہن(س) کے اغواء کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ۔