طالبہ قتل کیس میں 5گواہوں کے بیانات قلمبند

November 15, 2018

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نے کوٹلی ستیاں کے علاقہ میں گاڑی کراس کرنے کے تنازعہ پر میٹرک کی ایک طالبہ کو قتل اور تین کو شدید زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کاشف جاوید کیخلاف تین زخمی طالبات سمیت پانچ گواہوں کے بیان ریکارڈ کر کے 28نومبر کو مزید شہادتیں طلب کرلیں۔ ملزم نے میٹرک کا پیپر دیکر گھر جانے والی طالبہ کے سر پر گولی ماری تھی۔