آئی ایم ایف مشن کا وزارت منصوبہ بندی کا دورہ ، سی پیک توانائی منصوبوں کو سراہا

November 15, 2018

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) آئی ایم ایف وفدنے ہیرالڈ فنگر کی سربراہی میں بدھ کو وزارت منصوبہ بندی کا دورہ کیا اور وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار سے ملاقات کی ، آئی ایم ایف مشن نے وزارت منصوبہ بندی سے سی پیک پر بریفنگ لی اور توانائی کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے سی پیک کے پہلے مرحلے کو سراہا اور کہا کہ اس سے ملک کی پائیدار اقتصادی ترقی کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی،مشن سربراہ نے اس توقع کا اظہار کیا کہ حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے ملکی معاشی بحالی کاحصول ہو سکے گا۔