سینیٹ کی خالی دو نشستوں پر آج انتخاب ہوگا

November 15, 2018

اسلام آباد(صباح نیوز) سینیٹ کی خالی ہونے والی دو نشستوں پر ضمنی انتخاب (آج ) جمعرات کو ہو گا۔ جس میں پنجاب اسمبلی کے 369اراکین اسمبلی اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔پنجاب سے سینیٹ کی خالی ہونے والی دو نشستوں پر پنجاب اسمبلی کی اراکین (آج ) 15نومبر کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ جس کیلئے پنجاب اسمبلی کو ہی پولنگ اسٹیشن بنایا گیا جس کا کنٹرول الیکشن کمیشن نے سنبھال لیا ۔