میٹروپولیٹن کارپوریشن کورواں مالی سال میں18کروڑ48لاکھ خسارے کاسامنا

November 15, 2018

لاہور(خصوصی رپورٹر)میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کومالی سال 2018-19رواں مالی کی پہلی سہہ کے دوران 18کروڑ 48لاکھ روپے خسارے کا سامنا ہے،،ذرائع آمدن کے 9 بڑے ہیڈز میں سے ایک بھی کا ریونیو ٹارگٹ پورا نہ ہوسکا، شعبہ انفراسٹرکچر ،شعبہ ریگولیشن اورکیٹل منڈیوں سے ایک پائی بھی ایم سی ایل کو موصول نہ ہونے کا انکشاف ہواہے،میٹروپولیٹن کارپوریشن کی آمدن کے 9 بڑے ہیڈز میں سے3 سے صفر آمدن جبکہ باقی ماندہ 6 ذرائع آمدن کے ہیڈز میں سے بھی ایک نے بھی آمدن کا ٹارگٹ پورا نہیں کیا ۔ شعبہ انفراسٹرکچر، شعبہ ریگولیشن اورکیٹل منڈیوں سے ایک پائی بھی ایم سی ایل کو موصول نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کا شعبہ فنانس مجموعی طور ہر رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں ریونیو ٹارگٹ 89کروڑ 39لاکھ کے بجائے 70کروڑ 91 لاکھ ریونیو اکٹھا کرسکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ 31 اکتوبر تک رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں پراپرٹی کی خریدوفروخت ٹیکسیشن کی مد میں 80کروڑ 20لاکھ میں 64کروڑ9لاکھ ریونیو موصول ہواجبکہ 16 لاکھ کے خسارے کا سامناہے. ، لائسنس فیس ٹیکسیشن 2کروڑ 90لاکھ میں سے 2کروڑ 30لاکھ ریونیو اکٹھا ہوسکاجبکہ 50لاکھ کاخسارہ سامنےآیاہے،شعبہ پلاننگ کےریونیو ٹارگٹ کےمطابق بلڈنگ پلان فیس کی مد میں 3 کروڑ 80لاکھ میں 2کروڑ 60 لاکھ ریونیو موصول ہواجبکہ ایک کروڑ 20لاکھ خسارے کا سامناہے، عدالتی جرمانوں کی مد میں 78 ہزار 200 ریونیو میٹروپولیٹن کارپوریشن کو موصول ہوا تاہم روڈ کٹ چارجز کی مدمیں ایک کروڑ 10لاکھ میں 48لاکھ کا ریونیو موصول ہوا جبکہ 62لاکھ کم ریونیو اکٹھا ہوسکاہے،انفورسمنٹ جرمانوں کی مد میں 30لاکھ 87ہزار میں سے 20لاکھ 16،ہزار ریونیو موصول ہوا جبکہ 10لاکھ 71یزار خسارہ ہواہے،سی او یونٹ رائےونڈ واٹرریٹ کی مد میں 23لاکھ آمدن میں سے 15لاکھ کا ریونیو اکٹھا ہوسکاجبکہ 8لاکھ روپے کا خسارہ بتایا گیا ہے۔