لیڈی گاگا پیزا لے کر کیلی فورنیا متاثرین کے پاس پہنچ گئیں

November 15, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

معروف امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا پیزا،کافی اور گفٹ کارڈز لے کر کیلی فورنیا کے جنگلات کی آگ سے متاثرہ افراد کے پاس جا پہنچیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے اچانک کیلی فورنیا کے ایک عارضی پناہ گاہ کا رخ کیا۔


دور ےکے دوران لیڈی گاگا اپنے ہمراہ کئی پیزا اور کافی لے کر گئیں جو انہوں نے وہاں موجود متاثرین میں تقسیم کیے۔اس موقع پر لیڈی گاگانے وہاں موجود ایک 98سالہ خاتون کو گانا بھی سنایا۔


لیڈی گاگا ،ملی سائرس اور ہیمس ورتھ سمیت کئی سلیبریٹیز کے گھر آگ کی لپیٹ میں آ کر تباہ ہوئے ہیں۔