حکام بالا تحفظ اور انصاف فراہم کریں ورنہ خودسوزی کر لوں گی،شاہینہ

November 16, 2018

ملتان( سٹاف رپورٹر ) موضع کوٹ ادو تحصیل جتوئی کی رہائشی شاہینہ بی بی زوجہ لیاقت حسین نے خاوند کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ خاوند مجھےماموں کے گھر چھوڑ کر مزدوری کے لئے گیا اس دوران ماموں نے اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا جس کا مقدمہ تھانہ صدر جام پور میں درج ہے،رشتہ دار صلح کیلئے دبائو ڈال رہے ہیں ، حکام بالا تحفظ اور انصاف فراہم کریں ورنہ خودسوزی کر لوں گی۔