جامعہ زکریا، اسسٹنٹ پروفیسر تعینات نہ کرنے پر درخواست گزار کو چانسلر سے رجوع کرنے کی ہدایت

November 16, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے زکریا یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر تعینات نہ کرنے کیخلاف درخواست میں رٹ گزار کو چانسلر کے روبرو رجوع کرنے کی ہدایت کردی ہے، فاضل عدالت میں ڈاکٹر صغیر احمد خان نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ پی ایچ ڈی میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں لیکن سینڈیکیٹ نے اسسٹنٹ پروفیسر کی تعیناتی سے انکار کردیا ہے۔