فلورل آرٹ سوسائٹی کااجلاسآرائش گل کے مقابلے

November 16, 2018

لاہور (لیڈی رپورٹر) فلورل آرٹ سو سائٹی کا ماہانہ اجلاس گذشتہ روز مقامی ہو ٹل میں ہوا جس میںآرائش گل کا مقابلہ ہوا اور ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔ اسلام آباد فلورل آرٹ کلب سے فرحانہ عظیم نے جو مقابلے میں جج کی حیثیت سے شریک تھیں اْنھوں نے ممبران کو آرائش گل پر لیکچر دیا اور اس کی تکنیک سکھائیں۔ مقابلے میں کری ایٹیو ایکٹیوٹی کے عنوان میں پہلا انعام شاداب نے دوسرا شائستہ خاور ،اور نازلی آصف نے اور تیسرانعام شریں خان نے حاصل کیا جبکہ دوسرے عنوان بریک دی ٹریڈیشن کے تحت پہلا انعام رضوانہ وقار نے دوسرا انعم ثمینہ احمد نے اور تیسرا انعام غزالی افتخار نے حاصل کیا ۔