نیب حکام سعد رفیق کیخلاف ثبوت چاہتے ہیں، مجاہدکامران

November 16, 2018

سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی مجاہد کامران نے کہا ہے کہ نیب حکام سعد رفیق کے خلاف ثبوت چاہتے ہیں، فواد حسن فواد سے شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے سے متعلق پوچھا تھا، فواد نے بتایا کہ گواہ بن جاتا تو آج جیل میں نہ ہوتا۔

مجاہد کامران نے بتایا کہ پیراگون کیس میں گرفتار حاجی ندیم پر اس کے بیوی بچوں کے سامنے تشدد ہوا، چھوٹے سے سیل میں چار لوگوں کو رکھا جاتا ہے، واش روم میں بھی کیمرے لگے ہیں اور زیر حراست ملزمان پر تشدد کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب قومی احتساب بیورو(نیب )نے مجاہد کامران کے الزامات کی تردید کردی ہے، نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مجاہد کامران سے فواد حسن فواد کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، فواد حسن فواد یکم اکتوبر اور حاجی ندیم 18 جون کو جیل جاچکے تھے، واش روم میں کیمرے لگانے کا الزام بھی غلط ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ مجاہد کامران الزامات لگانے کے بجائے اپنے دفاع پر توجہ دیں۔