جعلی خبریں، سوشل میڈیا نےعوامی سمجھ بوجھ کو آلودہ کردیا، شہزادہ ولیم

November 17, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


کراچی(نیوزڈیسک)شہزادہ ولیم نے سوشل میڈیا فرمز پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ مذکورہ ادارے جعلی خبروںو پرائیویسی مسائل سےنمٹنے اور سوشل میڈیا پر تنقید روکنے کے حوالے سے خاطر خواہ اقدامات نہیں کررہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا اداروں نےغلط معلومات اور سازشوں کو عوامی حلقے میں پھیلنے کی اجازت دی اور عوامی سمجھ بوجھ کو آلودہ کردیا ، رازداری کی حفاظت اور سائبربلنگ کے خلاف کمپنیوں کو مزید متحرک ہونا ہوگا،سوشل میڈیا کمپنیاں اپنا مثبت تاثر قائم رکھنے میں اتنی قید ہیں کہ وہ خود اپنے پیدا کردہ معاشرتی مسائل کا سامنا کرنے کو تیار نہیں، ٹیکنالوجی کمپنیوں کو معاشرتی ذمہ داری کے حوالے سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہےجو صارفین سے زیادہ اپنے شیئرہولڈرز کے مفاد کا تحفظ کرتی ہیں،کمپنیوںکو انسانی قدروں پر منافع کو ترجیح دینے کی سوچ بدلنا ہوگی، آپ اچھا کام کرکے بھی کامیاب رہ سکتے ہیں۔ ادھرفیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ ہمارے پلیٹ فارم پر متحرک اکاؤنٹس کی تعداد 2 ارب پانچ کروڑ سے زائد ہے جن کے اکاؤنٹس کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے تاکہ فیس بک کو صرف مثبت سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جاسکے،ہم نے متحرک جعلی اکاؤنٹس کے خلاف نشاندہی کے بعد ہی بڑا قدم اٹھایا، ان آئی ڈیز سے غیر ضروری جھوٹی خبریں اور جعلی مہم چلائی جارہی تھی۔