جونیئر برطانوی وزیر بارکلے بریگزٹ کے وزیر ہوگئے

November 17, 2018

برطانوی وزیر اعظم نے جونیئر منسٹر اسٹیفن بارکلے کو بریگزٹ کی وزارت سونپ دی ۔ انہوں نے 2016ء کے ریفرنڈم میں یورپی یونین سے نکلنے کے حق میں ووٹ دیا تھا ۔

پرانی ساتھی ایمبر رڈ کی بھی کابینہ میں واپسی ہوگئی ، وزرا نے بریگزٹ ڈیل پر نئے سمجھوتے کے لیے کوششیںتیز کرتے ہوئے تھریسامے کو دوبارہ برسلز بھیجنے کی کوششیں تیز کردیں تاہم جرمن چانسلر انجیلامرکل نے مزید مذاکرات سے صاف انکار کردیا ہے۔