کراچی، سرجانی میں بچے کی ہلاکت، ابتک بجلی کے تار نہیں اٹھے

November 17, 2018

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں 5سالہ بچے کی ہلاکت کےباجود کے الیکٹرک نے بجلی کے تار تاحال نہیں اٹھائے ہیں۔

کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے ٹوٹے تار اب تک نہ اٹھانے پر علاقہ مکینوں نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

علاقہ مکینوں کاکہنا ہےکہ بچے کی ہلاکت کےبعد بھی گلی میں پڑے ہوئے تار کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والے ادارے کے الیکٹرک کی غفلت کی عکاسی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب متوفی بچے کے والد نے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گزشتہ روز 5 سالہ خضر گلی میں ٹوٹ کے گرے ہوئے تار وں سے کرنٹ لگنے کے باعث انتقال کر گیا تھا۔